Sardar Zubair

اسد عمر اور این اے 54

Political

انتخابات کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں جگہ جگہ انتخابی ریلیاں اور جلسے ہو رہے ہیں. ہر کوئی اپنے جیتنے کی امید لیے پھرتا ہے. ہر کوئی ووٹ کے لیے ریڑی والے سے لے کر پراڈو والے تک کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے. ایسے میں ایک شخص ہے جو جلسے جلسوں میں تو موجود ہوتا ہے ، ریلیوں میں بھی نظر آتا ہے مگر اپنے لیے ووٹ نہیں مانگتا اسکا نام ہے اسد عمر. اسد عمر صاحب پچھلے دور حکومت میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے تھے اور جاوید ہاشمی کے سیٹ چھوڑنے کے بعد اسلام آباد سے الیکشن جیت کر منتخب ہوے تھے اگر چے کچھ لوگوں کو اسد عمر سے گلہ ضرور ہے کہ حلقے میں کام نہیں ہوے لکن اسکے باوجود لوگ انکو ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں اور اسکی وجہ بلکل سیدھی سی ہے کہ لوگ اسد عمر کی شحصیت کو پسند کرتے ہیں اور وہ سمجتھے ہیں کہ اسد عمر ٹوٹی نلکے والا ایم این اے نہیں ہے یہ وہ شخص ہے جو ملک کا وزیر خزانہ بنے گا اس ملک کو ائی ایم ایف کے چنگل سے آزاد کرواے گا اور اقتصادی اور محاشی طور پر مضبوط کرے گا. یہ بات اپنی جگہ بلکل درست ہے کہ اسد عمر نے اپوزیشن میں ہوتے ہوے اسلام آباد کے مسائل کے حل کے لیے قومی اسمبلی کے فورم پر بات کی ، جس میں سرے فہرست پانی کا مسلہ تھا اسلام آباد کے لوگ نہ صرف اس دفع ایک بار پھر اسد عمر کو کامیاب کروائیں گے بل کہ بھاری اکثریت سے جتوائیں گے شاید یہ بات اسد عمر کو بھی پتا ہے اسی لیے وہ اپنے جلسوں میں اپنے لیے ووٹ نہیں مانگتے صرف یہ کہتے ہیں اس ملک کی تقدیر بدلنے کے لیےعمران خان کا وزیر اعظم بنانا بہت ضروری ہے

By
Sardar Zubair
 

2 thoughts on “اسد عمر اور این اے 54

  1. @arsh g bilkul hai, app unka background, educational background , daikhein … Unki economic field per grip ka parhein.. NA k flour per unki resolutions or economic reforms per policy ko daikhein.. apko khud andaza ho jaeyga k Asad Umer is Qabil hein ya nhi

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *