Sardar Zubair

بھینس بڑی یا سواتی

Political

اعظم سواتی جیسے لوگ پاکستان کی سیاست میں بدبو دار کردار ہیں ، یہ لوگ تکبر اور فرھونییت میں اس قدر غرق ہیں کہ عام آدمی کو یہ حیوان سے بھی کم تر سمجتھے ہیں ، اعظم سواتی کا اگر ماضی دیکھا جائے تو یہ کسی نہ کسی رپھڑے میں پڑے ہی رہتے ہیں ، حال ہی میں الیکشن کے دوران انہوں نے اپنی ہی پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر خاتون کو کال پر دھمکیاں دی تھی اب جب کہ موجودہ حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہے، اپوزیشن اکھٹی ہوتی نظر آ رہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بے انتہا مسائل ہیں جن کو حکومت نے حل کرنا ہے ، سرکار ہے اپنے ہی وزیر، مشیر کوئی نہ کوئی ایسا کارنامہ ضرورو کر دیتے ہیں جس سے عمران خان کو شرمندگی اٹھانا پڑے ایک غریب آدمی کی گاۓ اعظم سواتی صاحب کے فارم ہاؤس میں داخل کیا ہو گئی اعظم صاحب نے ائی جی کو ہی تبدیل کروا دیا.اب اس معاملے کو دو طرح سے دیکھا جا سکتا ہے ایک تو یہ ہے کہ اگر آپ کے باغ میں کوئی جانور چلا بھی گیا ہے تو کون سی قیامت آ گئی ہے ، بے زبان جانور ہے اور اس غریب خاندان نے تھوڑا ہی جان بوج کر یہ جرات کی ہو گی ، اپ کے اعلی اخلاق کا تو سب کو ہی پتا ہے دوسری بات یہ ہے کہ اس اتنے سے معاملے پر ائی جی کو کال کرنے کی کیا ضرورت تھی، آپ نے پروٹوکول کو فالو کیوں نہیں کیا، آپ تھانے جاتے اور جا کر رپورٹ درج کرواتے. سونے پے سوہگھا یہ ہے کہ وزیر اعظم صاحب نے بھی بغیر تحقیق کے ائی جی کو تبدیل کرنے کے آرڈر جاری کر دیے ، پولیس میں سیاسی مداخلت کے خلاف سے زیادہ باتیں عمران خان صاحب کیا کرتے تھے اور کرتے ہیں ، اس طرح تو کوئی بھی شخص اس سرکار کے غنڈو کے ساتھ کام نہیں کر سکتے. اول تو یہ کہ اس گھٹیا اور غلیظ سوچ کے عامل لوگوں کو عمران خان صاحب تمیز سکھائیں اور پارٹی سے نکال بابر کریں اور دوسرا کوئی بھی زبانی کلامی احکامات دینے سے پہلے کم از کم ایک دفع تسلی تو کر لیا کریں

 

1 thought on “بھینس بڑی یا سواتی

  1. Ghalti usee sey hote hai jo kam karta hai, power ka apna nasha hota hai, as far as I think opposition abhe koi ehtejaj naheen karey gee, takeh government aur ghaltian karey

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *