Sardar Zubair

خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہونے تک

Political

دو نہیں ایک پاکستان ، ایک ایسا پاکستان جس میں غریب اور امیر کے لیے کوئی الگ الگ قانون نہ ہو ، عالامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان اور ہاں اسلامی فلاعی ریاست یہ وہ خواب تھے جنکی تعبیر لے کر عمران خان صاحب اقتدار میں آئے تھے ۔اگر حکومتی کارکردگی کا جاہزہ لیا جائے تو ابھی تک حکومت صرف اسلام آبا د میں شاپر بند کرنے کے علاوہ کوئی خاطر خواہ کام نہں کر سکی ہے اگر آپ پنجاب پولیس کے گزشتہ ایے دو ہفتوں کے کارنامے ہی اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو ایسے لگے گا جیسے اس ملک میں حکومت یا قانون نام کی کوئی چیز موجود ہی نہں ہے عمران خان نے بائیس سال ہمیں ایک ہی سبق پڑھایا جب لیڈر ايماندار ہوتا ہے تو ملک ترقی کرتا ہے لوگ ٹیکس دیتے ہیں ۔ہمیں اللہ نے موقع دیا تو آپ کو پنجاب پولیس ٹھیک کر کے دکھاوں گا ۔ایف بی آر میں اصلاحات لے کر آئیں گے ۔نیب کو ٹھیک کر کے دکھاوں گا اور انہی لوگوں سے ٹیکس جمع کر کے دکھاوں گا

سر مان لیا راتوں رات سب کچھ ٹھیک نہیں ہو سکتا اسکو ٹھیک کرنے مہں وقت لگے گا سر جو چیزیں آپ ٹھیک کر سکتے ہیں وہ تو کریں نہ

کیا پنجاب پولیس ٹھیک کرنے میں بھی آپ کو قرضہ چاہیے ؟ اسکے لیے آپ کے پاس کوئی قابل آدمی موجود نہیں ہے؟ یہ کام تو آپ ایک ایسے صوبے میں کر کے آئیں ہیں جو دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاشرہ صوبہ تھا اور وسائل کی بھی کمی تھی آخر پنجاب پولیس کو کون ٹھیک کرے گا آپ کم ازکم لاقانونیت تو ختم کر سکتے ہیں آپ بھی یہ کام نہ کر سکے تو پھر یہ قیامت کی صبح ساڑے نو بجے تک نہیں ہو سکے گا

کرپشن کرپشن سن سن کے ہمارے کان پک گئے ہیں لیکن آج تک ایک روپے کی ریکوری نہں ہوئی اگر سارا پاکستان آپ جیل میں بند کر دیں تو کیا غریب آدمی کی زندگی بہتر ہو سکتی ہے اور خان صاحب اب آپ کو بھی یقیں ہو گیا ہوگا کہ یہ آپ کے بس کا روگ نہں ہے

خاں صاحب آپ زیادہ کچھ نہ کریں صرف ملک کو انتظامی طور پر کسی جگہ پر لے آئیں اور کم ازکم اس پنجاب پولیس سے ہماری جان چھڑوا دیں

اور ہاں اگر عثمان بزدار کے گاوں میں بجلی لگ گئی ہے تو ہمارے حال پر رحم کر دیں

By Sardar Zubair
 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *